ISLAMIC QUOTs

You are currently viewing ISLAMIC QUOTs
Trade with Allah – Quotes

“If you are earning a good livelihood, know that it’s not solely due to your intelligence or capabilities. ALLAH has blessed you with this provision.”

“اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں تو یقین جانیں اس میں آپ کی ذہانت یا صلاحیتوں کا کوئی کمال نہیں، بلکہ یہ اللہ پاک کی مہربانی ہے کہ آپ کو کامیابی حاصل ہوئی۔”

“If you have been spared from severe illnesses, it’s not just because of your diet or health precautions. This is also a form of trade with ALLAH, where He protects us in ways we might not even realize.”

“اگر آپ کسی بڑی بیماری سے بچے ہوئے ہیں تو اس میں آپ کی خوراک یا حفظانِ صحت کی اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا کوئی دخل نہیں، بلکہ یہ اللہ پاک کا کرم ہے۔”

“It is in human nature to think that if we are successful, it’s because we are smarter, more diligent, and more skilled than others. But true success comes from trading with ALLAH, where we acknowledge His role in our achievements.”

“یہ غالباً ہر انسان کی فطرت ہے کہ جب وہ خود دوسروں سے کامیاب ہو، تو وہ سمجھتا ہے کہ وہ زیادہ محنتی، چالاک، اور ماہر ہے۔ مگر حقیقی کامیابی اللہ پاک سے تجارت میں ہے۔”

“Whatever you receive, consider it as a gift from ALLAH, not the result of your abilities. This is the essence of trade with ALLAH, where gratitude becomes the currency.”

“جو کچھ مل رہا ہے اسے محض مالک کی عطا سمجھے نہ کہ اپنی قابلیت کا نتیجہ اور ساتھ ہی مالک کا شکر بھی بجا لاتا رہے۔ یہی اللہ پاک سے تجارت کی اصل ہے۔”

“Include others in your sustenance, whether it is more or less. This is one of the best ways to engage in trade with ALLAH. The more you give, the more blessings will shower upon you.”

“جتنا ہو سکے اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کرے۔ زیادہ ہے تو زیادہ، کم ہے تو کم شامل کرے۔ یہ اللہ پاک سے تجارت کا بہترین طریقہ ہے۔”

Trade with Allah – Quotes

“When life suddenly takes a turn, we realize that our assumptions were far from the truth. The reality is that ALLAH’s blessings and mercy are the true sources of our success.”

“جب یکلخت وقت کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ حقیقت ہمارے تصورات کے بالکل برعکس تھی۔ اصل کامیابی اللہ پاک کی رحمتوں اور نعمتوں سے ہی حاصل ہوتی ہے۔”

“Do not look down upon those with less or envy those with abundant wealth. This is all part of ALLAH’s plan, and recognizing this leads to true success.”

“جن کو کم یا نپاتلا رزق مل رہا ہے انہیں حقیر نہ جانیں اور نہ ان لوگوں سے حسد کریں جن کو وافر رزق میسر ہے۔ یہ سب اللہ پاک کی تقسیم ہے، اور اسے مان کر ہی حقیقی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔”

“If you have been spared from harm or theft, it’s not because you are always vigilant, but because ALLAH has kept you safe from those who might harm you.”

“اگر آپ کی کبھی جیب نہیں کٹی یا آپ کا موبائل نہیں چھنا، تو یہ آپ کی ہوشیاری کا نتیجہ نہیں بلکہ اللہ پاک نے بدقماشوں، جیب کتروں اور رہزنوں کو آپ سے دور رکھا۔”

“The best way to ensure continuous blessings is to share your wealth with others, especially with your parents and close relatives. This is a form of trade with ALLAH.”

“سب سے زیادہ برکتیں حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کریں، خصوصاً اپنے والدین اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ۔ یہ اللہ پاک سے تجارت کا ایک طریقہ ہے۔”

“True success is not just in accumulating wealth, but in recognizing that all we have is from ALLAH and using it to benefit others.”

“حقیقی کامیابی صرف دولت جمع کرنے میں نہیں ہے، بلکہ اس بات کو سمجھنے میں ہے کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ اللہ پاک کی عطا ہے اور اسے دوسروں کے فائدے کے لیے استعمال کرنا ہی کامیابی ہے۔”

Leave a Reply